۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 39 مسافروں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 39 مسافروں کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس لا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی کی موسیٰ خیل واقعہ کی شدید مذمت / دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا: 39 بے گناہ مسافروں کا قتل کرنا انتہائی خطرناک عمل ہے،مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا: ظالم دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کونشانہ بناکر سفاکیت اور ظلم کی انتہا کر دی، حکومت اس قسم کے دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ موسیٰ خیل سمیت دیگر علاقوں میں رونما دہشتگردی کے واقعات کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری رکھا جائے اور موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .